2026 کے لیے واٹس ایپ کے اولین فیچرز صارفین کے لیے متعارف

میٹا نے واٹس ایپ میں 2026 کے اولین فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم میں گروپ چیٹس کے حوالے سے 3 نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان میں سے ایک فیچر ممبر ٹیگز ، دوسرا ٹیکسٹ اسٹیکرز اور تیسرا ایونٹ ریمائنڈر ہے۔

ان سب فیچرز کا مقصد گروپ چیٹس کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے اور یہ گروپ چیٹس کو اپ گریڈ کرنے کا بہترین وقت ہے۔

ممبر ٹیگز فیچر صارفین کو ہر چیٹ گروپ میں نک نیم رکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ آپ اپنی شخصیت کا بہتر اظہار کرسکیں اور دیگر افراد کو بتا سکیں کہ گروپ میں آپ کا کردار یا رول کیا ہے۔

ہر گروپ میں آپ مختلف ٹیگ کو استعمال کرسکتے ہیں۔

دوسرا فیچر اسٹیکرز کے حوالے سے ہے اور یہ کافی منفرد ہے۔

واٹس ایپ میں اب آپ کسی بھی لفظ کو اسٹیکر میں تبدیل کرسکیں گے۔

2026 کے لیے واٹس ایپ کے اولین فیچرز صارفین کے لیے متعارف
یہ فیچرز آئندہ چند دنوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے / فوٹو بشکریہ میٹا
اس کے لیے اپنا مطلوبہ لفظ اسٹیکر سرچ پر ٹائپ کرنا ہوگا جبکہ ان اسٹیکرز کو اسٹیکر پیکس میں شامل کرنا بھی ممکن ہوگا۔

تیسرا فیچر ایونٹ ریمائنڈر ہے۔

یعی واٹس ایپ میں اب کاسٹیوم ایونٹ ریمائنڈر سپورٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جب آپ کسی گروپ میں ایک ایونٹ تیار کریں گے تو اس کے حوالے سے مخصوص ریمائنڈر بھی سیٹ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق ان فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے