اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل
اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔
پمز اسپتال میں سرجری کے لیے جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا اور سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔
پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی جب کہ پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی اس میں شرکت کی۔
ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔
ڈاکٹر متین کے مطابق ٹومائے نام کا روبوٹ چائنا میں بنایا گیا ہے، مشن ہےکہ روبوٹک سرجری پورے پاکستان میں شروع کی جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمیں سپورٹ کر رہی ہے، ایک خاتون مریضہ کا روبوٹک آپریشن کیا اور اور روبوٹک سرجری سے مریض بہت جلد صحتیاب ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں