کروم براؤزر اب خودکار طور پر آپ کا ہیک ہونیوالا پاس ورڈ تبدیل کر دے گا

گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں ایسے کارآمد فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو صارفین کی آن لائن سکیورٹی کو یقینی بنائے گا۔اس مقصد کے لیے گوگل کروم میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس وقت خودکار طور پر صارف کا پاس ورڈ تبدیل کر دے گا جب اس کا پاس ورڈ کسی ہیکنگ حملے کی زد میں آنے کے بعد آن لائن جاری کیا جائے گا۔کمپنی نے اس فیچر کا اعلان گزشتہ دنوں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا تھا۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس فیچر کے تحت آپ کو اس وقت پاس ورڈ تبدیل کرنے کی تجویز دی جائے گی جب آپ سائن ان ہوں گے اور نئے پاس ورڈز کو بھی تجویز کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق کروم کی جانب سے ایک مضبوط متبادل پاس ورڈ تیار کرکے خودکار طور پر پرانے پاس ورڈ کو نئے سے اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

اس طرح کا فیچر مختلف پاس ورڈ منیجرز میں پہلے سے موجود ہے مگر پہلی بار اسے براہ راست کروم براؤزر کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے آپ کو کسی الگ پروگرام کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے