کاکروچ اب انسانی جان بچائیں گے
آسٹریلیا کے ماہرین نے سائبر کاکروچز متعارف کروا دیے۔ حساس ماحول اور تباہ حال علاقوں میں یہ کاکروچ امداد مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ماہرین کو روایتی روبوٹ کی نسبت کیڑوں کے زیادہ موثر ہونے کی امید ہے، سائبر کاکروچز زمین کے اندر اور قدرتی ماحول میں تیزی سے حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ آفات کے دوران ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اٹلی کے حمام سے 27سو سال قدیم بیش قیمت خزانہ دریافت
سائبر کاکروچز کی حرکت کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کرنے کے لیے ان پر الیکٹرانک چپ لگائی گئی ہے۔ قدرتی آفات کے متاثرہ علاقوں میں جہاں انسان اور روبوٹ نہ پہنچ سکیں، کاکروچ باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔ سائبر کاکروچز سخت حالات میں بھی زیادہ دیر تک زندہ رہنے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔ قدرتی طور پر تنگ جگہوں میں نیویگیشن کرنے میں ماہر ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کاکروچز کو قدرتی طور پر سخت جان ہونے کے باعث زیادہ دیکھ بھال کی بھی ضرورت نہیں، سائبر کاکروچز روبوٹس کی نسبت کم توانائی خرچ کرتے ہیں۔ ماہرین نے ان کاکروچز کو بائیو ہائبرڈ روبوٹ قرار دے دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں