ایمیزون کی اٹلی میں ڈرون کے ذریعے ڈیلیوری کی کامیاب آزمائش

ایمیزون نے اعلان کیا کہ اس نے اٹلی میں ڈرون کے ذریعے ڈیلیوری کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ۔ اٹلی یورپ کا پہلا ملک ہوگا جہاں ای کامرس کمپنی اس جدید سروس کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ آزمائش 4 دسمبر کو اٹلی کے وسطی علاقے ابروزو کے شہر سان سالوو میں کی گئی۔ ایمیزون کے مطابق، یہ تجربہ ان کے جدید MK-30 ڈرون کے ذریعے کیا گیا ۔ یہ خودکار ڈرون کمپنی کے جدید ترین کمپیوٹر وژن پروگرام کا استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں مارشل لا کے اعلان پر شدید احتجاج، صدر یون کے استعفے کا مطالبہ
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اطالوی حکام کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ تمام ضروری شرائط پوری کرتے ہوئے 2025 میں اس سروس کا آغاز کیا جا سکے۔ ایمیزون پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ 2024 کے آخر تک اٹلی اور برطانیہ میں ڈرون ڈیلیوری کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے