اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس راولپنڈی کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
محکمہ صحت پنجاب نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران راولپنڈی کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔15 اور 16 اکتوبر کو سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا، اور اس دوران تمام سرکاری اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسپتالوں میں بیڈز، ہر قسم کی ویکسین، اور تمام گروپس کے خون کی بوتلیں دستیاب ہوں گی۔اس کے علاوہ، اسپتالوں کے سی سی ٹی وی کیمرے مکمل طور پر فعال رہیں گے، اور 1122 سمیت تمام اسپتالوں کی ایمبولینسز سٹاف کے ساتھ تیار ہوں گی۔
اسپتالوں میں بجلی اور پانی کے نظام کی مکمل فعالیت بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انتظامیہ اور اسپتال عملے کے درمیان رابطے کے لیے ہیلپ لائن 1033 استعمال کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں