خیبرپختونخوا اسمبلی میں لڑائی جھگڑا، سپیکر نے 4 سکیورٹی ملازم معطل کر دیئے

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایم پی ایز کے درمیان لڑائی جھگڑے کے معاملہ پر سپیکر نے اسمبلی کے 4 سکیورٹی ملازمین کو معطل کر دیا۔اسمبلی ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں پر معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کو پکڑنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے ریلیف کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران ان اہلکاروں نے مجھے پکڑا ہوا تھا اور مخالفین تشدد کر رہے تھے، معاون خصوصی برائے ریلیف نے ان اہلکاروں کے خلاف سپیکر کو شکایت کی ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق 4 اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد کو دیکھنے کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے