لاہور،تھانہ کاہنہ کے باہر شہری پر تشدد کا واقعہ

تھانہ کاہنہ کے باہر ایک شہری پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان پولیس کے سامنے شہری پر تشدد کرتے رہے ہیں۔لاہور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مدعی مقدمہ نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑا تھا، جنہوں نے 6 لاکھ نقدی اور 5 تولے سونے کی چوری کی کوشش کی۔تھانے کے باہر ملزمان اور مدعی پارٹی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے تصدیق کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے