خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گھنی گھٹائوں ، تیز بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع چترال،لوئر او راپر دیر، کوہستان، شانگلہ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، تورغر،مانسہر ہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
مردان،صوابی،پشاور،ڈی آئی خان،وزیرستان،لنڈی کو تل،ہری پور،بٹگرام،چارسدہ میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 24جبکہ ذیادہ سے ذیادہ 32ڈگری سینٹی گریڈ تک جا نے کاامکان ہے ۔
کے پی میں گزشتہ جو بیس گھنٹوں کے دوران سب سے ذیادہ بارش بالا کوٹ میں 44ملی میڑبارش ریکارڈ کی گئی ۔
سید وشریف 42،مالم جبہ 34،کا کو ل 19،باجوڑ 11،تخت بائی 8،تیمرہ گرہ 7،چیراٹ 5میں ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں