جڑواں شہروں میں ٹریفک کی بندش شہریوں کی مشکلات اضافہ

جڑواں شہروں کو ملانے والےتمام راستے تیسرے روز بھی بند، موبائل فون سروس بند میٹرو بس سروس بھی معطل،جڑواں شہروں کے بیشتر کاروباری مراکز بند معمولات زندگی بری طرح متاثر،مری روڈ تین روز سے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

مری روڑ کی طرف آنی والی گلیوں اور راستوں پر کنٹینرز تاحال نہیں ہٹائے گئے۔راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔لیاقت باغ سے فیض آباد تک جگہ جگہ رکاوٹیں موجود۔

پنجاب پولیس کی نفری جگہ جگہ پر تعینات سیکورٹی ہائی الرٹ،راولپنڈی اسلام آباد میں تین روز سے تعلیمی سرگرمیاں بھی بند،راستوں کی بندش سے مریضوں کا ہسپتالوں تک پہنچنا دشوار ہوگیا،جڑواں شہروں کے شہری محصور ہوکر رہ گئے۔موبائل انٹرنیٹ بند ہونے سے آن لائن کاروبار بھی شدید متاثرہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے