تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں ہنگامی صورتحال
تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر وفاقی حکومت نے دوسرے صوبوں سے مدد مانگ لی ہے۔سندھ پولیس کی ایک ہزار اہلکاروں پر مشتمل نفری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کے ساتھ 5 ہزار شیل بھی اسلام آباد بھیجے گئے ہیں۔ یہ شیل پنجاب پولیس کی گاڑیوں کے ذریعے سی پی او میں وصول کیے گئے۔
سندھ پولیس کی نفری گزشتہ رات اسلام آباد کے لیے روانہ کی گئی، ہر پلاٹون میں ایک سینیئر رینک کا افسر بھی شامل ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال کا مؤثر طریقے سے سامنا کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں