پی ٹی آئی کی ملک دشمنی بے نقاب ، احتجاج کی کامیابی کیلئے بھارت سے مدد مانگ لی
تحریک انصاف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مدد مانگ لی۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔بیرسٹر نے عجیب و غریب منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں اور گےجے شنکر کی احتجاج میں شرکت سے پاکستان مضبوط ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں عدم استحکام کو ہوا دینے کے لیے بھارت کو دعوت دینا انتہائی غیر معمولی اقدام ہے۔ پی ٹی آئی کے اس بیان سے تحریک انصاف ملک دشمنی میں کھل کر سامنے آ گئی ہےاوراس دعوت سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اپنے گھناؤنے عزائم کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر ریڈ لائن کراس کر رہی ہے، کیا ریاست کے پاس اس کا کوئی حل نہیں؟۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں