اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی بند ، سالٹ رینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کر دی گئی۔
اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹروے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ، اسلام آباد ٹول پلازہ سے گاڑیوں کا رخ تبدیل کیا گیا تاہم لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کے لیے موٹروے کھلی ہے۔
ادھر موٹر وے للہ انٹر چینج بند ھونے سے سالٹ رینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
یاد رہے کہ آج لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہو رہا ہے ، گزشتہ روزحکومت پنجاب نے رنگ روڈ کاہنہ میں جلسے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی،جلسے کا وقت دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں