عمران خان کے بغض میں آئین روندا جا رہا ہے،بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ججز کی مدت ملازمت سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کر رہی ہے، ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترامیم کیلئے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھر رہی ہے، بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے، جعلی مینڈیٹ والے آئینی ترامیم کے ذریعے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، آزادی سلب نہیں کرنے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے