تربت کے مرکزی بازار میں دھماکہ، 4 افراد زخمی

بلوچستان کے شہر تربت کے مرکزی بازار میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے مرکزی بازار میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں، دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے