آزاد کشمیر سے سنجگانی جلسہ گاہ تک ننگے پائوں سفر
پاکستان تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے میں شرکت کے لئے ایک کارکن نے آزاد کشمیر سے جلسہ تک ننگھے ہائوں سفر کرکے سب کو حیران کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) آج آتھ ستمبر کو سنجگانی کے مقام پر جلسہ کرنے جارہی ہے ، جلسے میں ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ شرکت کررہے ہیں جن میں نوجوان،بچے ،بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں لیکن ان شرکاء میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے مخدوم سید افتخار نقوی نے جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لئے آزاد کشمیر سے ننگھے پائوں سفر شروع کیا ۔ صحافی سعید الرحمان صابری سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید افتخار نقوی نے بتایا کہ مظفرآباد سے ہفتہ کے روز دو بجے پیدل سفر شروع کیا اور راستے کی تمام مشکلات برداشت کرکے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا، عمران خان کی گرفتاری پر ان کے کروڑوں چاہنے والے جس تکلیف میں مبتلا ہیں ان کے سامنے ننگھے پائوں سفر کی معمولی سے تکلیف کوئی معنی نہیں رکھتی،ہم عمران خان کی رہائی کامطالبہ کررہے ہیں ہماری تمام سرگرمیاں اسی مقصد کے لئے ہیں، اگر اس قوم کی اکثریت عمران خان پراعتماد کرتی ہے اور ان کی غیرقانونی گرفتاری پر سراپا احتجاج ہے تو عوام کی اس آواز کوسناجائے ورنہ یہ احتجاج ختم ہونےوالا نہیں ۔
جلسہ گاہ کے قریب کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں سے انصاف کی امید نہیں اس لئے اپنے قائد کی رہائی کے لئے خود میدان میں نکلے ہیں، ہم کوئی غیر قانونی راستہ اختیار نہیں کررہے بلکہ اپنی آواز بلند کرنے کے لئے احتجاج کے تمام فورم استعمال کررہے ہیں، ہمیں امید ہے عمران خان کو جلد رہائی ملے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں