فیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں بڑا کردار رہا: عامر ڈوگر کا اعتراف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کے بعد دوسرے پارٹی رہنما عامر ڈوگر نے بھی ریٹائرڈ فوجی افسر سے تعلق رکھنے کو حق بجانب قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل میں بات چیت کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے یہ بھی اعتراف کر لیا کہ فیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا ہے۔
عامر ڈوگر نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہ ہماری اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کیا جائے گا۔
اس سے پہلے رؤف حسن نے اعتراف کیا تھا کہ فیض حمید اُن سمیت پارٹی کے کئی ارکان سے رابطوں میں تھے۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ فیض حمید کا تعلق علیک سلیک کی حد تک تھا ، لیکن پارٹی کے دیگر ارکان کا ان کے ساتھ کس نوعیت کا تعلق تھا، وہ نہیں جانتے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے