وزیراعلیٰ مریم نوازکاویژن:نوجوانوں کیلئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس،،جس میں نوجوانوں کوقابل قدر ہنر مند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی- نوجوانوں کو سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ دی جائے گی – انٹرن شپ اور آئی ٹی سکلز کے لئے نوجوانوں کے کورسز میں داخلہ کا پراسیس میرٹ بیسڈ ہوگا ،پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام آغاز کر دیا گیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ ہنر مند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں۔ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائیگی۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب، چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے سکل ڈیولپمنٹ ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری امپلیمنٹشن دانش افضال، سی ای او پی ایس ڈی ایف احمد حلیم خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں