رونالڈو پر سوال، النصر کے کوچ اور صحافی میں تلخ بحث

النصر کے کوچ اینج پوسٹیکوگلو اور ایک صحافی کے درمیان کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق سوال پر تلخ بحث ہوگئی۔یہ واقعہ ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے افتتاحی میچ میں العین کے ہاتھوں النصر کی 0-4 سے شکست کے بعد پیش آیا۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم میں موجودگی واقعی النصر کے لیے فائدہ مند ہے؟ رپورٹر کا کہنا تھا کہ پرتگالی اسٹار کی غیر موجودگی میں النصر نے بہتر فٹبال کھیلی اور زیادہ میچز بھی جیتے ہیں۔کوچ اینج پوسٹیکوگلو نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے رونالڈو کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں اور رونالڈو سمیت تمام اہم کھلاڑی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔صحافی نے رونالڈو کی حالیہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ تین میچز میں کچھ نہیں کیا، جس پر کوچ نے فوری طور پر سوال کیا، ’’کچھ نہیں؟ پھر ان کے کتنے گول ہیں؟‘‘رونالڈو نے رواں سیزن کے آغاز میں تین میچز کے دوران دو گول کیے تھے، تاہم گزشتہ چار میچز میں وہ صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔العین کے خلاف شکست کے میچ میں النصر کی جانب سے مجموعی طور پر صرف تین شاٹس آن ٹارگٹ کیے گئے، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے پورے میچ کے دوران 29 ٹچز کیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے