اپرکوہستان: شک کی بنیاد پر 22 سالہ خاتون سمیت 2 افراد قتل
ضلع اپرکوہستان کے صدرمقام داسو میں شک کی بنیاد پر 22 سالہ خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کےمطابق داسو میں شک کی بنیاد پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کیا گیا ہے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے اہل خانہ کو شک تھا کہ خاتون اور پولیس اہلکار کے تعلقات تھے، مبینہ طور پر مقتولہ کے خاوند، والد اوربھائی سمیت 7 افراد نے خاتون کو فائرنگ کرکےقتل کیا جب کہ پولیس اہلکار کو دھوکے سے بلا کرتشدد کر کے تیز دھار آلے سےقتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار کی چند روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی تاہم مقتول کے ورثاء کی جانب سے مقدمے کی پیروی نہ کرنے پرپولیس کی مدعیت میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں