فاروق حیدر اور چودھری عزیز کی آخری ملاقات میں کیا بات ہوئی؟

سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر چودھری محمد عزیز کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
برطانیہ میں موجود سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ چوہدری محمد عزیز آزاد کشمیر کی سیاست کے درخشندہ ستارہ تھا ۔ مسلم لیگ ن کے لیے ان کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے۔ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بحیثیت وزیر ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔
فاروق حیدر کاکہنا تھا کہ مرحوم کے ساتھ بھائیوں جیسا تعلق تھا برطانیہ روانگی سے قبل ان سے تفصیلی ملاقات ہوئی تھی ان کی وفات کی خبر مسلم لیگی کارکنان بالخصوص اہلیان حویلی کے لیے سانحے سے کم نہیں ۔ چوہدری عزیز آزاد کشمیر کی سیاست میں خاص مقام رکھتے تھے ایک سفید پوش گھرانے سے ان کا تعلق تھا اپنی محنت لگن اور صلاحیت کی بدولت انہوں نے آزاد کشمیر بھر میں اپنا نام پیدا کیا بحیثیت وزیر میرے ساتھ 5 سال کے دوران ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھایا۔ آج ہم سب ایک بھائی دوست اور قیمتی ساتھی سے محروم ہو گئے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں چوہدری محمد عزیز کے صاحبزادگان،جملہ عزیز و اقارب اور کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں رب کریم انہیں اپنی رحمت کے ساے تلے رکھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے