برطانیہ فیک نیوز فسادات ، لاہور سے گرفتار فرحان آصف بری

لاہور کی مقامی عدالت نے فیک نیوزپر فسادات کیس میں ملزم فرحان آصف کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ حمودالرحمان ناصر نے کیس کی سماعت کی ۔ ایف آئی اے نے ملزم کو چار روزہ جسمانی رہمانڈ کے بعد پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہر طرخ سے انوسٹی گیٹ کیا مگر ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ یہ پہلے سے نیوز شئیر ہوئی تھی۔ فرحان نے اس نیوز کو ہی اگے شئیر کیا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم نے یہ خبر کس کے ساتھ شئیر کی اور کب ڈیلیٹ کی۔ فرحان آصف نے بیان دیا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اسکو ڈیلیٹ کر دیا تھا ۔ عدالت نے تفتیشی کے بیان کے بعد ملزم فرخان آصف کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کر لی ۔ ملزم کے ڈسچارج ہونے پر احاطہ عدالت میں اس کی ہتھکڑی کھول دی گئی۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے برطانیہ میں چاقو زنی کی فیک نیوز چلائی تھی ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے