دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے:محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعےپردکھ کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کونشانہ بناکربربریت دکھائی، سفاکیت اور ظلم کی انتہاکی گئی، دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے، دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کےساتھ زندگی کے ہرطبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں