کراچی میں کل سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
کراچی میں کل سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، سسٹم کے زیر اثر کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے جب کہ 2 اپریل کو بارش کا امکان زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 3 اپریل کو بھی بارش کا امکان رہے گا، اس دوران چند علاقوں میں بارش 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بھی ہوسکتی ہے جب کہ اس سسٹم کے زیر اثر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 50 کلو میٹر یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 4 اپریل تک یہ سسٹم ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں