سرگودھا میں ڈاکو آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول لوٹ کر فرار ہوگئے

سرگودھا میں ڈاکو آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ناجہ کےقریب پیش آیا جہاں قائدآباد سےجانے والے آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کاعملہ ٹائر بدلنے میں مصروف تھا کہ اس دوران وہاں 2 ڈاکو پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر سے80 لیٹر پیٹرول نکال لیا اور عملے سے نقدی بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے