لاہور: نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار

لاہور: نشتر کالونی میں گھریلو ملازمہ 80لاکھ مالیت کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملازمہ اور اس کی بہن پہلےدن کام پرآئیں، انہوں نے گھر سے 11 تولے زیورارت اور 5 قیمتی گھڑیاں چرالیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کو گھر کے مالی نے کام پر رکھوایا تھا، واردات کےبعد مالی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوری کی واردات27 فروری کو ہوئی جس کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے