سیالکوٹ: زیر تعمیر گرلز اسکول کے کلاس رومز کا شیڈ گرنے سے طالبہ جاں بحق
سیالکوٹ میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے کلاس رومز کا شیڈ گرنے سے ملبے تلے دب کر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا جس کے بعد وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے اسکول کا دورہ کیا اور ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔
واقعے کے ایک گھنٹے تک ریسکیو کو اطلاع نہیں کی گئی اور نا ہی زخمی بچی کو وقت پر اسپتال پہنچایا گیا۔
واقعے کے بعد سی او ایجوکیشن سمیت پرنسپل اور ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں تینوں انجینیئرز بھی نامزد ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں