بسنت پرلاہور ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد
بسنت پرلاہور ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی گئی۔
لاہور ائیرپورٹ کے اطراف طیاروں کےٹیک آف اور لیڈنگ والےعلاقوں میں پتنگ بازی پرپابندی ہوگی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بسنت کےموقع پرحکومت پنجاب نے شہریوں کے لیےخصوصی ماحولیاتی ریلیف دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 سے 8 فروری تک مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت ہوگی جب کہ میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین 3 دن بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں