وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا جمعرات کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے جمعرات کو  اڈیالہ جیل جانےکا اعلان  کیا ہے۔

 

سہیل آفریدی نے ہفتے کے دن مردان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے دن میں اور میری قیادت اڈیالہ جیل جائیں گے۔

 

ان کا کہناتھاکہ مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی گئی ہے، بہت جلد ہی ان چوروں، ڈاکوؤں اور ظالموں کا حساب ہوگا۔

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کی مردان آمد پر شہریوں نے احتجاج کیا اور عبدالولی خان سمیت دیگر جامعات کو اپنی زمینیں دینے والے افراد نے معاوضے کا مطالبہ کیا۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے