اگلے 6 ہفتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنا وفاق کی خواہش نہیں، طارق فضل چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ اگلے 6 ہفتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو تبدیل کرنا وفاقی حکومت کی خواہش نہیں ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ کام کریں ۔
نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے طارق چوہدری کا کہنا تھا کہ 8 فروری تک بانی تحریک انصاف سے ملاقاتیں بند رہیں گی۔
تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اور پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق بھی کسی کو قید تنہائی میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں