ایف بی آر میں بھونچال، 80 سینئر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلے

کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت بڑے ٹیکس سینٹرز ،کسٹم فارمیشنز کے ڈائریکٹر جنرل اور کلیکٹر کمشنرز ممبر تبدیل کر دیے گئے۔

ہر نوٹیفکیشن کے تحت بی ایس 19، 20 اور 21 کے سینئر افسران کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

منگل گیارہ نومبر کو ایف بی آر میں بھونچال کا سماں دیکھا گیا، وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 80 سینئیر عہدیداروں کے یکا یک ملک گیر تقرر و تبادلے کر دیے۔

اعلامیے کے مطابق تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ چارج سنبھالنے کی رپورٹ فوری طور پر ایف بی آر ہیڈکوارٹر کو ارسال کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے