سندھ ہائیکورٹ نے چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی
سندھ ہائی کورٹ نے صوبہ سندھ کے چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی۔
سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔
عدالت نے سندھ بھر کے چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ۔
عدالت نے کہا کہ چڑیا گھروں کے مرحلہ وار خاتمے سے متعلق تجاویز دی جائیں ۔تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کنزرویٹر جنگلی حیات جاوید مہر نے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی ہے ۔
کمیٹی کو متعلقہ شعبے سے ماہرین کی معاونت حاصل کرنے کا اختیار ہوگا اور کمیٹی صوبے بھر کے چڑیا گھروں کا دورہ کرکے بہتری کی تجاویز دے گی۔
عدالت نے آئندہ سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں