2025 کا سب سے بڑا چاند آج آسمان پر چمکتا نظر آئے گا
2025 کا سب سے بڑا اور روشن چاند آج آسمان پر چمکتا نظر آئے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق غروب آفتاب کے بعد سال کا سب سے بڑا سپر مون آسمان پر طلوع ہوگا۔پاکستانی کرنسی ایکسچینج
خیال رہے کہ جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔
اس سے قبل 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا گیا تھا۔
5 نومبر کا چاند زمین سے سب سے زیادہ قریب یعنی 3 لاکھ 56 ہزار 980 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہوگا۔
اس وجہ سے یہ عام معمول کے مقابلے میں 7.9 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔
ہر سال 3 یا 4 سپر مون کا نظارہ ہوتا ہے ۔
سپر مون اس لیے بھی خاص ہوتا ہے کیونکہ جب یہ افق کے قریب ہوتا ہے تو اپنے حجم سے بھی زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔
سائنسدانوں کے خیال میں مختلف حجم والی اشیا جیسے درختوں اور عمارات کا چاند سے فاصلہ آنکھوں کو دھوکا دیتا ہے اور چاند معمول سے زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔
سپر مون کا سب سے بہترین نظارہ طلوع ہونے کے ایک گھنٹے دوران ہوتا ہے جس دوران وہ زیادہ بڑا محسوس ہوتا ہے۔
رواں سال کے آخری سپر مون کا نظارہ 5 دسمبر کو ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں