بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ ذمہ دار قرار، جے آئی ٹی ذرائع

بالاج ٹیپو قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ذرائع کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو قتل کی منصوبہ بندی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ گوگی بٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔بتایا گیا ہے کہ گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی میں براہِ راست کردار ادا کیا۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیسز میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر عدالت سے گوگی بٹ کی ضمانت منسوخ کروانے کی استدعا کرے گی۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ ملک سے فرار ہو گیا تھا، جبکہ کیس میں مرکزی ملزم طیفی بٹ تاحال اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے