تباہ کن بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر نواز شریف کا اظہارِ افسوس
پاکستان کے شمالی علاقوں میں بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر ہوئے جانی و مالی نقصان پر میاں نواز شریف نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہدا کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین۔نواز شریف نے متعلقہ حکام سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد اور بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی بھی اپیل کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں