الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے 0 10 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ

غزہ میں خوراک کے شدید بحران کے شکار فلسطینی خاندانوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے  100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ اسلام آباد سے روانہ کر دی گئی۔

این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے بھیجی جانے والی  امدادی سامان کی نئی کھیپ کے  خصوصی طیارے کو  نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن، این ڈی ایم اے حکام نے روانہ کیا،طیارہ  اسلام آباد سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے گا اور پھر غزہ کے بے گھر فلسطینی بہن بھائیوں اور بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،  انھوں نے غزہ میں جاری امدادی آپریشن پر الخدمت کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر الخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بہن بھائیوں کے لیے بھیجی گئی امداد میں 65 ٹن کین فوڈ، بچوں کے لیے 20 ٹن خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن  نے کہا کہ الخدمت گزشتہ 22 مہینوں سے ہر ممکن ذرائع سے مسلسل غزہ کے بے گھر فلسطینی خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک ہزاروں ٹن امدادی سامان غزہ متاثرین کیلئے روانہ کرچکی ہے،  جن میں غذائی اجناس، تیارکھانا، گوشت، ادویات، خیموں سمیت دیگر امدادی سامان بھیجا گیا۔

صدر الخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن   کے مطاب 24 امدادی کھیپ بذریعہ ائیر کارگو جبکہ چار امدادی کھیپ بحری جہاز کے ذریعے غزہ متاثرین کےلیے روانہ کی گئیں،  مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں الخدمت کا کیمپ آفس مسلسل ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے غزہ کےاندر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تیار کھانا، صاف پانی کی فراہمی سمیت امدادی سامان متاثرین کوفراہم کیا جارہاہے، الخدمت اردن، لبنان میں بھی غزہ متاثرین کےلیے امدادی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے