خیبر پختونخوا حکومت نے بلآخر ہنگامی صورتحال کیلئے ڈرون حاصل کرلیا
خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کرلیا۔دریائے سوات میں 27 جون کو سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تاہم خیبر پختونخوا حکومت نے اب صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈرون حاصل کرلیا ہے۔
حکومت خیبر پختونخوا نے ہنگامی سیلابی صورتحال میں ریسکیو میں مدد کے لئے لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر اشیاء پہنچانے کے لئے ڈرون حاصل کرلیا
پی ڈی ایم اے کی جانب سے @CSKPOfficial شہاب علی شاہ کو ڈرون کی مشق دکھائی گئی. pic.twitter.com/VKehGnBPqh— Government of KP (@GovernmentKP) July 1, 2025
ڈرون کو سیلابی صورتحال میں مدد کے لیے لائف جیکٹس، رسیاں اوردیگر اشیاء پہنچانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو ڈرون کی مشق بھی دکھائی گئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں