وزیر اعظم کا ایرانی سفارتخانے جاکر شہدا سے اظہار یکجہتی
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانےکا دورہ کیا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کے شہدا اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
سفارتخانے آمد پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ایران سے اظہار تعزیت
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفارت خانے کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی… pic.twitter.com/dnZvuo7oR6
— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 1, 2025
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی عوام اور حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے حوصلہ مند اور بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل حمایت اور یکجہتی جاری رکھے گا، انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں