اسلام آباد ہائیکورٹ ،ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ٹرانسفر کیس کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے وکیل منیر اے ملک نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالتی فیصلے میں نئی ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کے حلف اٹھانےکے بارےمیں کچھ نہیں کہا گیا۔

 آرٹیکل 194 کے تحت حلف کو لازم قراردیا گیا ہے، حلف اٹھائے بغیر ججز کی سینیارٹی کا تعین نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں سنگین غلطیاں ہیں۔

پانچوں ججز کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔اس کےعلاوہ سپریم کورٹ آئینی بینچ کے 19 جون کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے