محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی خوشخبری سنادی
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق مون سون کا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور26 جون سے یہ سسٹم سندھ پر اثرانداز ہونا شروع ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ جمعہ سے کراچی میں بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ ہفتے اور اتوار کو بارش کا امکان زیادہ رہے گا، اس دوران شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں