جو غزہ میں کیا وہ ہی ایران میں بھی کرینگے: اسرائیلی فوجی ترجمان
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا ایران میں بھی وہی کرے گا۔
العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران پر کیے گئے حملوں پر بات کی لیکن مستقبل کے اہداف کا اعلان کرنے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ایران پر کیے گئے حملوں میں 50 سے زائد طیاروں نے شرکت کی اور ان حملوں میں 120 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ہم اپنے حملوں کو ایرانی فضائیہ کی قیادت پر مرکوز کررہے ہیں جب کہ اسرائیل نے ایران کے ایک تہائی میزائل لانچرز کو تباہ کردیا ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق ایران کے خلاف آپریشن اپنی تمام شکلوں میں جاری ہے، جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا وہ ایران میں بھی وہی کرے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں