جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں رخصت پر ہیں جبکہ عدالت عظمیٰ کے سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں جس کی وجہ سے جسٹس منیب اختر کوسپریم کورٹ آف پاکستان کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے ۔ قائم مقام چیف جسٹس سے جسٹس جمال مندوخیل نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سینئر ججز،وکلاء،کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران اور حکومتی نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے