فیض حمید نے اہم شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کی: حامد میر

پاکستان کے ممتاز صحافی اور سینئر اینکر پرسن حامد میر نے دعوی کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کچھ اہم شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ٹاپ سٹی کیس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل شروع ہونے کے بعد جیو نیوز پر اپنے تبصرے میں حامد میر نے کہا کہ فیض حمید نے کچھ صحافیوں سمیت اہم شخصیات کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم حامد میر نے کسی شخص کا نام نہیں لیا۔
سینئر اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید نو مئی حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی شامل تھے۔ وہ تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطوں میں تھے ۔ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے یہ معاملہ قیادت کے نوٹس میں بھی لایا تھا جس پر پارٹی قیادت نے فیض حمید کی ڈکٹیشن قبول نہ کرنے کی ہداہت کی تھی۔
حامد میر کے مطابق فیض حمید نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطوں کی سر توڑ کوششیں کیں مگر شہباز شریف نے ملاقات سے انکار کر دیا۔ فیض حمید کے رابطوں کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا تھا اور تمام ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک انکوائری وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آرڈر کر رکھی ہے۔ مستقبل میں فیض حمید پر مزید مقدمات بھی قائم ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے