سندھ میں سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے اچھی خبر، عمر میں بڑی رعایت

کراچی: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دےدی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کوبھیج دیا تھا جب کہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کی ٹی ٹی پی کی حمایت کے باعث پاکستان میں حملے بڑھ گئے، اقوام متحدہ

اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت تھی جسے ختم کردیا گیا تھا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے