مجھے کیوں نکالا ؟ شیر افضل مروت کے سوال پر قومی اسمبلی میں قہقہے

تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایسا سوال کیا کہ ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔

یہ بھی پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی تخریبی سرگرمیوں میں اضافہ ،وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟۔

شیر افضل کے مختصر نکتہ اعتراض پر ایوان میں حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے جبکہ پی ٹی آئی اراکین خاموش رہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے