عمران خان نے سینیٹرذیشان خانزادہ سمیت5 رہنمائوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا

پشاور : پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹرذیشان خانزادہ اور سینیٹرعلی ظفر سمیت5 رہنمائوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ پی ٹی آئی نے ڈومیسٹک ڈپلومیٹک انگیجمنٹ کمیٹی میں 5مزید ممبران کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

۔پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فردوس شمیم نقوی کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی قائد عمران خان کی ہدایت پرملکی سطح پرڈپلومیٹک ،انگیجمنٹ کمیٹی میں رکن قومی اسمبلی علی اصغر، اسامہ احمد میلہ، سینیٹر علی ظفر،سینیٹر ذیشان خانزادہ اور خیبرپختونخوا کے سابق سینئروزیرتیمورسلیم جھگڑا کوبھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوا دیا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھی سینیٹر ذیشان خانزادہ کو نئی ذمہ داری تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا ہے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے