وزارت داخلہ کے ریٹائرڈافسر راجہ عبدالرشید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
اسلام آباد :وزارت داخلہ کے ریٹائرڈ ایڈمنسٹریٹر آفیسر راجہ عبدالرشید کی صاحبزادی اور سکوارڈن لیڈر محمد لقمان کی ہمشیرہ تحریم رشید کی اسلام آباد میں رخصتی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق ، ڈائریکٹر نیوز (جی ٹی وی نیوز )قیوم بخاری ، سنیئر صحافی خواجہ اے متین ،جوائنٹ سیکرٹری انڈسٹریز ملک امان ، بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ) محمد سلطان، عامر خان کمانڈنٹ سول ڈیفنس، عبدالمجید صدیقی ،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی ، کرنل( ریٹائرڈ )خرم حمید نوجوان جرنلسٹ رئیس احمد خان سمیت سیاسی ،سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم
اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے نوبیاہتا جوڑے منیب صدیقی اور تحریم رشید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں