نیب نے شاہد خاقان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لے لیا

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست کو منظور کرلیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نیب حکام کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی اور ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیا۔
نیب حکام کے مطابق شاہد خاقان اور دیگر پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے