فیصل آباد: کمسن لڑکے نے دوران ڈرائیونگ ٹک ٹاک بناتے ہوئے 8 سالہ بچہ کچل دیا
فیصل آباد میں گاڑی کی ٹکر سے 8 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 13 سالہ کمسن لڑکا گاڑی چلا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : معروف پاکستانی ٹک ٹاکر پر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ثابت، عمر قید کی سزا
پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ کمسن لڑکا گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس نے 8 سالہ بچے کو گاڑی کی ٹکر مار دی جس سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرکے گاڑی چلانے والے لڑکے اور اس کی ویڈیو بنانے والے کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں