"کشمیری عوام کی آزادی کا دن قریب ہے”وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
چوہدری انوارالحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر ایک تاریخی دن ہے جو پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے لازوال رشتہ و ہم آہنگی کی علامت ہے۔
یہ دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ان کی آزادی کی جدوجہد میں ہر لمحہ ان کا ساتھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی ، صدرمسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر
وزیراعظم آزاد کشمیر نے یاد دلایا کہ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے پہلے ہی اپنے مستقبل کو پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیا تھا اور اس فیصلے پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنی آزادی کی جدوجہد ترک نہیں کی۔
چوہدری انوارالحق نے حکومت پاکستان کی سفارتی، سیاسی، اور اخلاقی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد ہو گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں